۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
یمن

حوزہ / یمن کے دارالحکومت صنعا اور اسی طرح دوسرے شہروں میں آج جمعہ کے دن غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری کے خلاف ملین مارچ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یمنی عوام نے ایک بار پھر صیہونیت مخالف وسیع مظاہرے کر کے صیہونی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں سے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں منجملہ صعدہ، وریمہ، مآرب، عمران، ایب، تعز، حجہ، ذمار اور المحویت سمیت یمن کے 330 مرکزی علاقوں میں صیہونی حکومت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے غزہ اور مسجد الاقصی کی حمایت اور صیہونیت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "ہم تمہارے ساتھ ہیں" اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت سمیت مختلف نعرے درج تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .