۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مساعد وزير الخارجية الإيراني علي باقري كني

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ نے الجزائر، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کنی نے الجزائر، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے اسلامی ممالک کے ہنگامی اور مشترکہ اقدام پر تاکید کرتے ہوئے اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے الجزائر کے وزيرخارجہ احمد عطاف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا: فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد بڑھانے کے لئے اسلامی ممالک کا مشترکہ اور ہنگامی اقدام نہایت ضروری ہے۔

ایرانی قائم مقام وزیرخارجہ نے کہا: صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے حملے رکوانے کے لئے قرار داد پیش کرنے کے سلسلے میں اسلامی ممالک کی نمائندگی میں الجزائر حکومت کی کوششوں کی حمایت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ الجزائر کے وزیرخارجہ نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں شہر رفح پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کی حمایت سمیت فوری جنگ بندی اور غزہ کے فلسطینیوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے اسلامی ممالک کی ہر طرح کی فوری اور اجتماعی عمل کا خیرمقدم کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .