۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
اسماعیل ھنیہ

حوزہ/ فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ھنیہ نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کی تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے جنگ بندی کے حوالے سے فلسطینی تنظیموں کی شرائط بیان کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ھنیہ نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کی تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے جنگ بندی کے حوالے سے فلسطینی تنظیموں کی شرائط بیان کیں۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت قتل عام، لوگوں کو بے گھر کرنے، اذیتیں اور فاقہ کشی جیسے خوفناک جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کئی مہینوں سے یہ قابض حکومت فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی ہے، اس کا بس صرف بچوں، خواتین اور عام شہریوں پر چلتا ہے، اسے لگتا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کا محاصرہ کرکے اور صیہونی آباد کاروں کو کھلی چھوٹ دے کر طوفان الاقصیٰ آپریشن کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

حماس کے رہنما نے غزہ کی پٹی کی زمینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دو اہم نکات پیش کیے، سب سے پہلے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فلسطینی تنظیمیں صیہونی حکومت کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہ حقیقت طوفان الاقصیٰ آپریشن سے عیاں ہو چکی ہے، دوسرا پہلا یہ کہ حماس اور فلسطینی تنظیموں کے پاس اسرائیلی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں اپنی کمزوری کے سامنے آنے کے بعد صیہونی حکومت جنگ بندی مذاکرات کے نام پر اسرائیل کے اندر جاری بحران کو کسی نہ کسی طرح چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، صیہونی حکومت کے اہلکاروں کو حال ہی میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے نتیجے میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر وزراء کے درمیان گہرا اختلاف پیدا ہو گیا ہے، قیدیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر ارکان سب جھوٹے ہیں۔

حماس اسرائیل کی اندرونی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے اور فلسطینی تنظیموں کی صلاحیتوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہے، حماس کی شرط یہ ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں، خواتین اور بچوں پر حملے بند کرے اور صیہونی فوجیں غزہ کی پٹی سے مکمل طور پر پیچھے ہٹ جائیں۔

حماس کے رہنماؤں نے کہا: فلسطینی تنظیموں نے صورتحال کے پیش نظر کہہ دیا ہے کہ جب تک مستقل جنگ بندی نہیں ہو جاتی، اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی سے انخلاء نہیں کرتیں، اور غزہ کی ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، اسرائیلی قیدیوں کو کسی بھی صورت میں رہا نہیں کیا جائے گا۔

ماضی میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت نہ تو اپنے وعدوں پر عمل کرتی ہے اور نہ ہی کسی بین الاقوامی قانون کو ماننے کے لیے تیار ہے، یہی وجہ ہے کہ حماس اور دوسری فلسطینی تنظیم صیہونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ بات چیت میں یہ ضمانت حاصل کرنا چاہتی ہے کہ صیہونی حکومت پر ادباؤ ڈالا جائے تا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .