جمعہ 17 جنوری 2025 - 07:00
مقاومتی محور نے قابض صہیونی حکومت کو خاک چٹوا دی

حوزہ/ فلسطینی اور علاقائی امور کے ماہر ڈاکٹر صائب شعث نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت نے قابض حکومت کی طاقت کو کمزور کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں نیتن یاہو کو اپنی فوج قربان کرنے اور معاہدے پر دستخط کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطینی اور علاقائی امور کے ماہر ڈاکٹر صائب شعث نے آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ سے العالم نیوز چینل کے ساتھ براہ راست گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: فلسطینی مقاومت نے قابض حکومت کو خاک چٹوا دی ہے، اپنے آپ کو مسلح کیا ہے، اپنی صفوں کو منظم کیا ہے، اور اپنے تمام نقصانات کا ازالہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا: صیہونی افواج غزہ میں فلسطینی مقاومت کو شکست نہیں دے سکتیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نیتن یاہو کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پسپائی اختیار کرنا پڑی اور اپنی فوج اور قیدیوں کی قربانی دینا پڑی تاکہ اس جنگ بندی کو آئندہ جنگوں میں ٹرمپ کے لیے دوستی کی علامت کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

صائب شعث نے مزید کہا: ہم بائیڈن اور اس کے ساتھیوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم انہیں بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمے کا سامنا کرنے پر مجبور کریں گے۔ اگر ان عدالتوں میں کامیاب نہ ہو سکے تو دنیا بھر میں عوامی عدالتوں میں ان کا تعاقب کریں گے۔ وہ دنیا کے سب سے بدترین انسان ہیں اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے ذمہ دار بھی یہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha