منگل 21 جنوری 2025 - 12:20
ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے بدلے 500 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا

حوزہ/ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیانات میں سعودی عرب کے سفر کے بدلے 500 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا، یہ بیانات ان کے حلف برداری کی تقریب کے بعد سامنے آئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سعودی عرب کو ایک نئی پیشکش دی ہے، جس کے تحت امریکی صدر 500 ارب ڈالر کے بدلے میں اس ملک کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس بارے میں کہا: "اپنے پچھلے سعودی عرب کے دورے کے دوران، انہوں نے ہم سے 450 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات خریدنے پر اتفاق کیا تھا، میں نے ان سے کہا کہ اس سفر کے بدلے انہیں امریکی مصنوعات خریدنی ہوں گی، اور وہ اس پر راضی ہو گئے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اب مجھے نہیں معلوم کہ سعودی عرب 450 ارب ڈالر یا 500 ارب ڈالر مزید خریدنے کے لیے تیار ہے ؟! ہم رقم میں اضافہ کریں گے تاکہ مہنگائی کے ساتھ یہ قیمت ہم آہنگ ہو سکے۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کل امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha