منگل 21 جنوری 2025 - 13:55
نئے امریکی صدر کی حلف برداری کے دن دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرہ+تصاویر

حوزہ/ مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکہ کے نئے صدر کی حلف برداری کے دن، امریکہ کے کئی شہروں کے علاوہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن، میکسیکو، پاناما اور بیلجیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے سے پہلے ہی واشنگٹن ڈی سی، نیویورک، لندن اور برسلز میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے خبروں کی زینت بن گئے۔

برطانوی اخبار "گارڈین" نے پیر کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری کی تقریب کے ساتھ ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی تصویری رپورٹ شائع کی۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن اور نیویورک، برطانیہ کے لندن، میکسیکو سٹی اور پاناما میں ٹرمپ کے داخلی اور خارجی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha