منگل 21 جنوری 2025 - 11:14
ٹرمپ نے مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں پر لگائی گئی بایدن کی پابندیاں ختم کر دیں

حوزہ/ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ان پابندیوں کو ختم کر دیا ہے جو صدر بایدن نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر عائد کی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "العالم" نیوز نیٹ ورک نے "روئٹرز" کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ کے صدر [جنہوں نے کل اس ملک کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا]، انہوں نے آج منگل کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے ان پابندیوں کو ختم کر دیا جو بایدن انتظامیہ نے اسرائیلی آبادکاروں پر فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی وجہ سے عائد کی تھیں۔

یہ فیصلہ اسرائیل کے واشنگٹن میں سفیر مائیک ہرزوگ کے بیان کے بعد آیا ہے، جنہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ ٹرمپ آنے والے دنوں میں ان پابندیوں کو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو آنے والے ہفتوں میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، اگرچہ ابھی تک اس ملاقات کی کوئی واضح تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

بایدن انتظامیہ کی یہ پابندیاں اگست 2024 میں عائد کی گئی تھیں، جن کا مقصد اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کو کم کرنا تھا، جنہیں اسرائیلی حکومت کی مالی حمایت حاصل تھی۔ اس اقدام کے جواب میں نیتن یاہو نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور واشنگٹن کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha