جمعرات 23 جنوری 2025 - 07:00
قدس کی آزادی کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی

حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے پر تشدد غیر قانونی قابض صہیونی آبادکاروں کو عام معافی کے اعلان سے سامراجی صہیونی گٹھ جوڑ اور انکا اصل چہرہ مزید عیاں ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایگزیکٹو آرڈرکے ذریعے پُر تشدد غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کو عام معافی کے اعلان پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا: ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے پر تشدد غیر قانونی قابض صہیونی آبادکاروں کو عام معافی کے اعلان سے سامراجی صہیونی گٹھ جوڑ اور انکا اصل چہرہ مزید عیاں ہوگیا، غزہ جنگ بندی دراصل عوام کے صبر و استقلال اورمزاحمت سے مجبور ہوکر کی گئی، سامرا جی و صہیونی ظلم و جبر سے کبھی باز نہیں آ سکتے، قدس کی آزادی کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی، امسال پہلے سے بھی بھرپور انداز میں عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔

انہوں نے کہا: ایگزیکٹو آرڈر سے جہاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے بین الاقوامی کاوشوں پر سنگین اثرات مرتب ہونگے وہیں اس سامراجی ذہنیت کے مزید کئی مضر اثرات دنیا پر مرتب ہونگے البتہ براہ راست مظلوم عوا م پر ُپر تشدد غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کو عام معافی و کھلی چھوٹ جس سے کئی شہادتیں ہوئیں اور کئی زخمی ہوئے، مزید اثرانداز ہو گی۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا: یہی وہ اصل سامراجی چہرہ ہے جو نام نہاد انسانی حقوق یا جمہوری روایات کے پردے میں چھپتاہے ۔ غزہ جنگ بندی بھی مزاحمت کی استقامت، عوام کے صبر و استقلال، بہادری و جوانمردی کے سبب مجبوراً صہیونیوں سامراجیوں کو کرنا پڑی وہ ظلم و جبر سے کبھی باز آئے نہ آئیں گے ۔

انہوں نے کہا: ہر سال کی طرح امسال بھی عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔ البتہ یہ سال قدس کی آزادی ، شہدا ئے قدس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھرپور انداز میں شہر شہر، قریہ قریہ، گاؤں گاؤں منایا جائیگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha