حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نےپاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے نام اپنے پیغام میں ان سے بھرپور اظہار یکجہتی و اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا: فلسطینیوں نے گھناؤنے مظالم، قتل عام اور نسل کشی پر صبر و استقامت سے انسانیت کے ضمیر کو بیدار کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا: اسی جذبے کے تحت و ہ اپنی سرزمین سے دربدری کے سامراجی و صہیونی مذموم منصوبوں کو بھی خاک میں ملا دینگے، امید ہے عرب لیگ، او آئی سی اور 40ملکوں کی افواج کی بنا پر سب سے افضل عمل جابر سامراج کے سامنے کلمہ حق کہنا قرا پائے گا اور مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کروایا جائیگا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: فلسطینی عوام کا گھناؤنے مظالم، قتل عام اور نسل کشی پر صبر و استقامت اور جرأت مندی و جوانمردی کا مظاہرہ انتہائی لائق تحسین ہے جس نے انسانیت کو بیدار کر دیا۔ اسی جذبے کے تحت فلسطینی عوام اپنی سرزمین سے بدر کئے جانے اور جبری انخلاء کے سالہا سال سے بنائے جانیوالے سامراجی و صہیونی گھناؤنے منصوبے کو بھی خاک میں ملا دینگے۔