۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید صدرالدین قبانچی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا: جنگ غزہ نے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو نابود کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے اس شہر میں امام بارگاہ فاطمیہ (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج فلسطین میں وحشیانہ اور غیر انسانی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ پانی، بجلی کی بندش، گھروں اور ہسپتالوں پر بمباری اس وحشی پن کے مصادیق میں سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جنگ غزہ کے نتیجے میں اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں دم توڑ گئی ہیں اور ایک بار پھر سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ اسرائیل پائیدار نہیں رہے گا اور انشاءاللہ بہت جلد نابود ہو جائے گا۔

حجت الاسلام قبانچی نے کہا: ہم ملت فلسطین کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر دنیا اور عرب ممالک کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکہ بھی ملت فلسطین کی مخالفت اور غاصب صہیونی حکومت کی حمایت کر کے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .