۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
اسماعیل هنیه

حوزہ / تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی کی حمایت کے سلسلے میں عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے فورا دوٹوک موقف اپنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا: مغرب غزہ کے خلاف غاصب اسرائیل کی جنگ اور نسل کشی کی حمایت کرنے کی بنا پر انسانیت کے دائرے سے نکل چکا ہے۔

انہوں نے کہا: مغرب نے اپنے اور عربی و اسلامی ممالک کے لوگوں کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی ہے جو شاید ہی کبھی ختم ہو۔

اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کے بارے میں مزید کہا: ان ظالموں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور بچوں، خواتین اور سن رسیدہ افراد کوئی فرق روا نہیں رکھ رہے ہیں اور ان کا قتل عام کر رہے ہیں۔

انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اے عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤ! تمہیں کس قدر خون اور قتل عام کی ضرورت ہے جس کے بعد تمہاری غیرت جاگے گی؟۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .