حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ میں دائیں بازو اور صیہونیوں کے مخالفین کا ایک بڑا گروہ جس میں شیعہ و سنی، مسلمان اور غیر مسلم سب شامل ہیں، بنکاک کی آسوک اسٹریٹ پر واقع صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور صیہونی اور امریکہ مخالف نعرے لگائے اور حالیہ دنوں میں غزہ میں اس غاصب حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
تھائی لینڈ کے شیعہ رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین سید سلیمان حسینی نے غزہ کے شہداء کے لیے اس ریلی میں سورہ فاتحہ پڑھوانے کے بعد کہا:اس طرح کے اجتماعات اس قابض اور ظالم حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام پر ایک چھوٹا سا رد عمل ہے، اور ہر حق پسند انسان چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہو کھڑا ہو سکتا ہے۔
تھائی لینڈ کے المہدی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے مزید کہا: کوئی بھی آزاد انسان ظلم و ستم کو قبول نہیں کر سکتا، اور یہی وہ سب سے اہم وجہ ہے جس نے مزاحمتی محاذ کو دوسرے راستے کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا، ذلت اور عزت کے دو راستوں میں سے عزت کا راستہ انتخاب کیا جو مزاحمت اور جدوجہد سے حاصل ہوتا ہے۔
تھائی لینڈ کے فرسٹ ریٹ نیوز ایجنسیوں کی موجودگی میں منعقد ہونے والے اس بڑے اجتماع کے اختتام پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید سلیمان حسینی نے تھائی لینڈ کے لوگوں کے لیے بھیجے گئے اسلامی جمہوریہ ایران میں واقع حماس کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر خالد قدومی کا شکریہ کا پیغام پڑھا۔