۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
بالصور/ لقاء أمير قطر والوفد المرافق مع الإمام الخامنئي

حوزہ / امیر قطر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے روکے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کے قتل عام پر ہمیں خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے غزہ کے عوام کی حمایت کرتے ہوئے غاصب صہیونیوں کی جانب سے فلسطین کے عام شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا: صہیونیوں نے غزہ میں جنگ و خونریزی میں انسانیت کی تمام حدیں پار کر لی ہیں اور اب ان کو روکا جانا انتہائی ضروری ہے۔

امیر قطر نے کہا: صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے، باڑ لگائے جانے اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے حقائق سے چشم پوشی نہیں کرنی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا: اس وقت فلسطینیوں پر بنیادی سہولیات کے فقدان جیسے پانی بند کرنے اور ادویات اور خوراک سے محروم کرنے کے ہتھکنڈے کو، ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .