حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی وزارتِ صحت نے مقبوضہ فلسطین میں نفسیاتی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بڑی تعداد میں نیورولوجسٹ اور ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
غاصب صہیونی وزارتِ صحت کے مطابق، انہیں ڈاکٹروں کے جنگی علاقوں میں خدمات سر انجام دینے سے انکار اور پناہ گاہوں میں ان کے چھپ جانے کے بحران کا سامنا ہے۔
غاصب صہیونی حکومت کی وزارتِ صحت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 5000 چار سو صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 40 کی حالت نازک ہے۔
غاصب صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، طوفان الاقصیٰ آپریشن اور غزہ پٹی پر جاری جنگ کے دوران صہیونی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر تین سو سے چار سو ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔