۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا وسیم رضا

حوزہ/ اسرائیلی مظالم اور مکروہ عزائم کے خاتمے کیلئے انسانی بنیادوں پر عالمگیر وحدت قائم کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/فلسطین میں جاری صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور انسانیت سوز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نوجوان مذہبی اسکالر مولانا وسیم رضا الکشمیری نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ اور افسوسناک ہے۔ اسرائیلی مظالم اور مکروہ عزائم کے خاتمے کیلئے انسانی بنیادوں پر عالمگیر وحدت قائم کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

قم المقدس ایران کے جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا قمی نے کہا کہ صیہونی حکومت تمام تر وسائل اور میڈیا اداروں کو استعمال لاتے ہوئے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دنیا کے سامنے مظلومیت کا رونا روکر اپنے جرائم کو چھپانے اور اصل موضوع سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں البتہ انسان دوست اور غیرتمند اقوام بلا لحاظ مذہب و مسلک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی پالیسیوں و ظلم کی کھلے عام نفی کرتے ہیں۔

ہم فلسطینی عوام کے صبر اور جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .