۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مسجد اقصی

حوزہ/ انتہا پسند صیہونیوں نے دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں کی حمایت سے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنیاد پرست صیہونیوں نے جمعرات کو ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کیا، اسرائیلی فوج کی حفاظت اور حمایت میں مسجد الاقصی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد صیہونی مسجد میں داخل ہوئے اور اسلام مخالف نعرے لگائے اور رقص بھی کیا۔

صیہونیوں کے اس ذلت آمیز حملے سے فلسطین اور پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، قبل ازیں مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام دہشت گرد صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی کے کسی حصے پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بارہا اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام تمام علاقوں میں ظالموں کے خلاف ان کے جرائم کا مقابلہ کریں گے، بیت المقدس اور مسجد الاقصی کو دہشت گرد صہیونیوں سے ہر حال میں محفوظ رکھیں گے۔

مزاحمتی تنظیمیں بھی بارہا کہہ چکی ہیں کہ ان کی سرخ لکیر مسجد اقصیٰ ہے، اس پر غلط نظر ڈالنے والے یاد رکھیں کہ ہماری انگلیاں ہمیشہ بندوق کے ٹریگر پر ہوتی ہیں،دریں اثنا، اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ مزاحمتی فورسز نے مسجد الاقصی پر بنیاد پرست صیہونیوں کے حملے کے جواب میں دہشتگرد صیہونیوں پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .