۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فلسطین

حوزہ/ صیہونی حکومت کی افواج نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کرتے ہوئے 219ویں مرتبہ اس گاؤں کو تباہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہوا کے درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود صہیونیوں نے "النقب" کے علاقے میں واقع گاؤں "عراقیب"کو 219 ویں مرتبہ تباہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، عراقیب گاؤں کی مقامی دفاعی کمیٹی کے رکن "عزیز الطوری" نے کہا: اسرائیلی افواج اچانک گاؤں میں داخل ہوئیں اور 219 ویں مرتبہ اس کے مکانات کو تباہ کر دیا۔

عزیز الطوری نے مزید کہا کہ "نقب ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن" سے وابستہ "یوآف" یونٹ کے پولیس دستے نقب میں مکانات مسمار کرنے کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے آج گاؤں والوں کےمکانات کو زبردستی تباہ کر دیا۔

اس علاقے سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں کئی دہائیوں سے جاری تھیں، یہاں تک کہ صیہونی حکومت نے 2010 میں صحرائے نقب کے درجنوں فلسطینی دیہاتوں کو غیر قانونی قرار دے دیا، لیکن ان دیہات کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکانات صیہونی حکومت کے قیام سے پہلے بنائے گئے تھے، اس کے بعد، باقی ماندہ فلسطینیوں کو تباہ کرنے اور زبردستی ہجرت کرنے کے صیہونیوں کے اقدامات کا فیصلہ کئی گنا بڑھ گیا، لیکن جب بھی بلڈوزر اور اہلکاروں چلے جاتے ہیں تو مکین اپنے گھروں کو آسان آلات سے دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان میں سے ایک گاؤں العراقیب کہلاتا ہے، اس گاؤں میں 22 خاندانوں میں 80 سے زائد فلسطینی رہتے ہیں، 2010 میں پہلی مسماری میں، سینکڑوں رہائشیوں کو گاؤں سے نقل مکانی پر مجبور کیا گیا تھا، لیکن 80 لوگ باقی رہے اور حالیہ برسوں میں وہ اپنے آباء و اجداد کی سرزمین پر کھڑے ہو کر اپنا دفاع کر رہے ہیں اور فسلطینیوں کے لئے ایک نمونہ بن گئے ہیں۔

صحرائے نقب میں 40 سے زائد دیہات ہیں جنہیں صیہونی حکومت 1951 سے تباہ کرنے اور اس کے مکینوں کو زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .