حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج (جمعرات 27 جولائی) سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے وزیر "اِتمار بینگوئیر " کے ساتھ مل کر "ہیکل کی تباہی" کی برسی کے موقع پر مسجد الاقصی پر سخت حفاظتی انتظامات کے تحت حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں دروازہ "السلسلہ" کے قریب تلمودی تقریب منعقد کی، اس خبر کی اشاعت کے چند لمحوں بعد فلسطینی ذرائع ابلاغ نے صیہونی آباد کاروں کی تعداد میں اضافے اور مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر ان کے اجتماعی حملے کی خبر دی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی نمازیوں کے داخلے کو روکا اور تقریباً 1050 آباد کاروں کے مسجد الاقصی میں داخل کیا۔
کل رات سے درجنوں آباد کاروں نے بنگوئیر کے ساتھ مل کر شہر القدس کے پرانے حصے پر حملہ کرکے اشتعال انگیز فلیگ مارچ میں حصہ لیا،ہ مارچ بھی سخت حفاظتی اقدامات کے تحت انجام پایا ۔