۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطینی ذرائع نے بنیاد پرست صیہونیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی طولکرم کیمپ پر صہیونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ہے، اس حملے میں اس شہید کے ساتھ 4 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر نے بھی اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے ایمبولینسوں کو زخمی فلسطینیوں کو لے جانے سے روک دیا ہے۔

بنیاد پرست صہیونیوں کے جرائم کا سلسلہ اُس وقت بھی جاری ہے جب اقوام متحدہ نے پہلے ہی مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور ان کی املاک پر اسرائیلی بستیوں کے مکینوں کے حملوں میں نمایاں اضافے سے خبردار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .