۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آبت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے ملکی امنیتی ذمہ دار افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکورٹی اور عدالتی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ہم ان افراد اور اداروں سے امن و امان کو مزید بہتر بنانے اور ملکی سلامتی میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اور فوری اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے محرام الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں ملکی امنیتی ذمہ دار افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکورٹی اور عدالتی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ہم ان افراد اور اداروں سے امن و امان کو مزید بہتر بنانے اور ملکی سلامتی میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اور فوری اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: عاشورای حسینی (ع) کے پیغام کو زندہ کرنے کی کوششوں پر عزادارانِ حسینی (ع) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں تمام خطباء، مبلغین، ائمہ جمعہ و جماعت، مذہبی انجمنوں اور ماتمی سنگتوں سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آلِ محمد (ص) کا غم منانے اور پیغامِ حسینی (ع) کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کیا۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: ان دنوں ہم ایک طرف دنیا کے بعض ممالک میں قرآن کریم کی بے حرمتی تو دوسری طرف امت مسلمہ بالخصوص فلسطین اور مسجد االقصیٰ پر استکبار پلید کے وحشیانہ جرائم کو مشاہدہ کر رہے ہیں1لیکن ان شیطان صفت عناصر کو یہ جان لینا چاہیے کہ حسینی (ع) راستے پر چلنے والی یہ عاشورائی عظیم قوم اسلام اور قرآن و خاندان اہلبیت (ع) کی وفادار اور عزتوں کی محافظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اب ہمیں اسلامی و مذہبی اقدار، جہادتبیین اور امربالمعروف و نہی از منکر کے میدان میں جدت لانے اور نئی حرکت کے آغاز کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .