۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے کہا: علماء و ذاکرین محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فروغ حاصل ہو سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا: عاشورہ محرم دین اسلام کا پیغام ہے اور اس پیغام کو پہنچانے کی اصل ذمہ داری علماء کرام کے سر ہے۔ جن کو یہ ذمہ داری انتہائی حساسیت سے ادا کرنا ہو گی تاکہ تبلیغ دین اسلام میں محرم الحرام کا جو اہم اور واضح کردار ہے اس کی معرفت سے بھی عوام فیضیاب ہو سکیں۔

انہوں نے کہا: عزاداری سید الشہداء علیہ السلام بنیادی شہری و مذہبی حق ہے ۔علماء و ذاکرین مقصد کربلا کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فروغ حاصل ہو سکے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے پیغام عاشورہ محرم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: کسی کو مذہبی اور شہری آزادی کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ملکی بقاءاور اتحاد امت کے لیے کاوشوں کو نظر انداز کر کے ان کی مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں اور عوام اپنے شہری و مذہبی حقوق سے کسی طور دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا: وطن عزیز پاکستان کے قیام اور تعمیر و ترقی میں تشیع کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ملکی استحکام اور بقاءکی خاطر بھی تشیع نے بیش بہا قربانیاں دے کر ملک و قوم کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پروئے رکھا۔ اور آج بھی تشیع کی قیادت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .