۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / معروف عالم دین و خطیب اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما نے عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کربلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم و جبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، معروف عالم دین و خطیب اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے امام بارگاہ ابوطالبؑ ڈیفنس میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفوظ سے قلب رسولؐ پر منتقل ہوا۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم وہ معجزہ ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا ہوا اور انہوں نے قرآن کریم کے ہر حکم کو لوگوں تک پہنچایا اور یہ پیغام بھی دے دیا کہ "میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہیں"۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے حدیث ثقلین کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ "میں تمہارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ایک قرآن دوسرے اپنے اہل بیتؑ"، اس لئے یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ قرآن اور اہل بیتؑ ہی کے اتباع میں مسلمانوں کی سربلندی کا راز ہے۔

انہوں نے کہا: کربلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم و جبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے، امام حسینؑ قیامت تک کے لئے ہر حریت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .