حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکن پور شریف میں مولائی پیر مولانا سید یونس علی جعفری مداری کے عزاخانے میں منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی ساتویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے حقائق کو جاننے کیلئے تاریخ اسلام کا غیر جانبداری کے ساتھ مطالعہ ضروری ہے۔
مولانا مسلسل ’تاریخ اسلام اور عظمت محمدؐو آل محمدؑ ‘ کے موضوع پر خطاب کررہے ہیں۔
مجلس عزاء میں مکن پور شریف کے مؤمنین سمیت اہل سنت والجماعت کثیر تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔
مولانا عادل فراز نقوی نے کہا کہ تاریخ اسلام کو مسلمان مورخین نے اپنی مرضی کے مطابق تحریر کیا ہے۔ ہر بادشاہ اور گورنر نے اپنے مورخین کے ذریعے تاریخ کو لکھوایا، اس لئے تاریخ پر آنکھیں موند کر یقین نہیں کیا جاسکتا، البتہ تمام تاریخوں میں اہل بیتؑ رسولؐ کے فضائل بھرے پڑے ہیں، بس انہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کا غیر جانبداری سے مطالعہ ضروری ہے، تاکہ حقائق تک رسائی ممکن ہو سکے۔
مجلس کے آخر میں حضرت ؑ قسم ابن الحسنؑ کی شہادت کا واقعہ بیان ہوا جس پر بلاتفریق تمام مسلمان گریہ کرتے رہے۔
یاد رہے کہ سات محرم کو مکن پور شریف میں حضرت قاسم ؑ کی شہادت کی یاد میں شیعہ و سنّی بلاتفریق مہندی کا جلوس برآمد کرتے ہیں، جسے مقامی زبان میں ’تخت کا جلوس‘ کہا جاتا ہے۔