۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کربلا

حوزہ/ عراق میں یوم عاشورہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں لاکھوں عراقی زائرین کربلا پہنچ چکے ہیں اور دنیا بھر سے امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے بھی عزاداری کے لیے کربلا پہنچ چکے ہیں، اس وقت کربلا میں زائرین کی آمد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں یوم عاشورہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں لاکھوں عراقی زائرین کربلا پہنچ چکے ہیں اور دنیا بھر سے امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے بھی عزاداری کے لیے کربلا پہنچ چکے ہیں، اس وقت کربلا میں زائرین کی آمد ہے۔

عراق کے وزیر داخلہ نے عاشور اور اربعین کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی میٹنگ کی، وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے بدھ کی شام کمانڈروں اور سیکیورٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور وسیع سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سرحدوں سے زائرین کی نقل و حرکت، انہیں کربلا میں لانے اور پھر زیارت کے بعد واپس بارڈر پر لے جانے، راستے میں اور زیارتی شہروں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ یوم عاشور قریب آتے ہی ملک کے دیگر صوبوں سے سکیورٹی فورسز کو کربلا روانہ کیا جا رہا ہے۔

کربلا کی آپریشنل کمانڈ کے کمانڈر علی ہاشمی نے بتایا کہ کربلا جانے والے کچھ نئے راستے بھی زائرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .