۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ / عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا: اسلامی دنیا ترقی و کامرانی کیلئے اسی در سے وابستگی اختیار کرے اور محمد و آل محمد (ص) کے پیروکار ہونے کا ثبوت دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اورنگی ٹاؤن میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا: اسلامی دنیا ترقی و کامرانی کیلئے اسی در سے وابستگی اختیار کرے اور محمد و آل محمد (ص) کے پیروکار ہونے کا ثبوت دے، اس سلسلے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ سید علی سیستانی اور سید حسن نصر اللہ کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا: امام حسین اور علمدار کربلا حضرت عباس علیہما السلام نے کربلا کے میدان میں جرأت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی اور یہ بات واضح کر دی کہ جب تک مسلمان بیدار نہ ہوں گے تو ذلت و رسوائی سے نجات نہیں ملے گی۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا: مسلمانوں کو فکر حسینی اور بیداری کے پیغام گھر گھر پہنچانا ہو گا اور سامراجی قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کا بھی یہی پیغام ہے کہ ہم یکجا ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں کیونکہ آج بھی مسلمانوں کے درمیان اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام اور مقدسات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .