عشرہ محرم
-
امام حسین (ع) سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ حق پر قائم رہیں، مولانا محمود حسن رضوی
حوزہ/ چیف ایڈیٹر حوزہ نیوز ایجنسی اردو: حضرت امام حسین علیہ السلام سے سچی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ حق پر ڈٹے رہیں، یہی امام حسین سے سچی محبت کی نشانی ہے۔
-
حجت الاسلام شیخ جان حیدری:
ہر دور کے یزید سے مقابلہ کا نام کربلا ہے
حوزہ / حجت الاسلام شیخ محمد جان حیدری نے کہا: ماڈرن جاہلانہ نظامِ تہذیب عصرِ حاضر کی یزیدیت ہے۔ اس تہذیب کے کھوکھلے خاندانی نظام کے نتیجہ میں معاشرہ میں ابن زیاد اور یزید جیسے افراد پیدا ہوتے ہیں۔
-
علامہ مبشر حسن:
اسلامی فکر اور سوچ کے خلاف کسی نظریہ کو قبول نہ کریں
حوزہ / علامہ مبشر حسن نے کہا: مسلمان ذلت و رسوائی نے بچنے کیلئے حسینی فکر و فلسفے کی پیروی کریں کیونکہ امام عالی مقامؑ نے ظلم، جبر اور بربریت کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔
-
علامہ حسن ظفر نقوی:
جب تک مسلمان بیدار نہ ہوں گے ذلت و رسوائی سے نجات نہیں ملے گی
حوزہ / عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا: اسلامی دنیا ترقی و کامرانی کیلئے اسی در سے وابستگی اختیار کرے اور محمد و آل محمد (ص) کے پیروکار ہونے کا ثبوت دے۔
-
امام حسین (ع) کی یاد میں یونان میں عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری
حوزہ / دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی حضرت امام حسین ؑاور اُن کے رفقاء کی یاد میں عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
-
خدا و خاصان خدا کو محبوب ہے عزاداری حسین: مولانا مصطفی علی خان
حوزہ/ مولانا مصطفی علی خان نے فرش عزا کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مجلس عزا زمین پر آسمانی بزم ہے، خاک پر نور کا اجتماع ہے، مجلس عزا میں انسان مختلف نیتوں سے شرکت کر سکتا ہے اور جو جس نیت سے آئے گا اسے اسکی نیت کے مطابق ثواب ملے گا۔ لیکن یاد رہے کہ یہ مجالس صرف ثواب نہیں بلکہ درس بشریت اور تعمیر انسانیت بھی ہے۔
-
مسجد ایرانیان (مغل مسجد) ممبئی میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ کی مجلس عزاء سے خطاب؛
امام حسین (ع) معیار حق ہیں: حجۃ الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی
حوزہ/ محمد رسول اللہ پڑھ لینا معیار حق نہیں ہے بلکہ معیار یہ ہے کہ کس فوج کا رہبر، قائد اور امام کون ہے، جہاں حسین ابن علی (ع) ہوں گے حق وہیں ہوگا۔
-
قم المقدسہ میں مجمع علماء و طلاب ہندوستان کی جانب سے عشرہ مجالس ۱۴۴۴ھ؛
امام حسین (ع) کی ذات مجسمہ عدالت ہے؛ حجۃ الاسلام سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ سر زمین قم المقدسہ میں مجمع علماء و طلاب ہندوستان کی جانب سے حسینہ امام صادق علیہ السلام میں یکم محرم سے ۱۲ محرم الحرام تک عشره مجالس کا انعقاد کیا گیا، جس کو حجۃ الاسلام والمسلمین سید حیدر عباس رضوی خطاب فرما رہے ہیں ۔
-
امام بارگاہ شہدائے کربلا کراچی میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ کی پہلی مجلس عزاء سے خطاب؛
اسلام کا مخاطب مسلمان نہیں انسان ہے، علامہ علی رضا رضوی
حوزہ/ دین کا مخاطب مسلمان نہیں انسان ہے لہٰذا دین اسلام کا دامن اس قدر وسیع اور گہرائی و گیرائی پر محیط ہے جس کے ذریعہ ہر طرح کے انسانی نقائص و عیوب کا تدارک ممکن ہے۔
-
تنزانیہ کے دارالسلام میں عشرہ محرم و جلوس حسینی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ فاضل قم مولانا نجیب الحسن زیدی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے بیان کیا کہ آج بشریت کی نجات اگر کسی پلیٹ فارم سے ممکن ہے تو یہی عزاداری ہے اس لئے اسے فروغ دینا یعنی انسانی اقدار کے تحفظ کی تحریک کو آگے بڑھانا ہے۔
-
کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی لوگوں کو اگر جینا ہے تو اُن سے جڑ جائیں جو مرے نہیں ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی اور شاہ شہیدان کربلا حضرت امام حسین ہر اہل حق ہر اہل صفا کے دل میں تاقیامت منور رہیں گے۔