حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ شہر چرداول حجت الاسلام والمسلمین فریادی نے عاشورائیوں کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا: دشمنوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود، اس سال عاشورائے حسینی کے مراسم نہ صرف ایران اسلامی میں بلکہ دنیا بھر میں پہلے سے زیادہ پرجوش اور وسیع پیمانے پر عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گے۔
انہوں نے قومی وحدت، رہبر معظم کی تدابیر اور مسلح افواج کے قاطع جواب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان واقعات کو دشمن کی سازشوں کی ناکامی کی علامت قرار دیا اور کہا: آئندہ محرم تاریخ ایران کا سب سے زیادہ حماسی اور حسینی محرم ہونا چاہیے کیونکہ آج ملک کو عاشورا کی یاد، بیداری اور مقاومت کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
امام جمعہ چرداول نے کہا: امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزاء، مقاومت کے جذبے، توحیدی ثقافت، شہادت کی ثقافت اور سیرت علوی و حسینی کے فروغ کے بہترین مواقع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: آئندہ عشرہ محرم الحرام کو استکباری نظاموں کے مقابلے میں حماسه، شجاعت اور مقاومت کا مظہر ہونا چاہیے۔ دشمنوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود، اس سال عاشورائے حسینی کے مراسم نہ صرف ایران اسلامی میں بلکہ دنیا بھر میں پہلے سے زیادہ پرجوش اور وسیع پیمانے پر عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ