حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے صحیفہ سجادیہ کی شرح کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے آخر میں انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ کے کی مناسبت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: جب امام خمینی قدس سرہ نے اسلامی جمہوریہ کا اعلان کیا تو بہت سے تنگ نظر لوگوں کو لگا کہ یہ انقلاب زیادہ دن تک نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، اب انقلاب اسلامی کی فتح کا 44 واں سال ہے۔ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود اس لمبی عمر کا راز لوگوں کا اتحاد ہے، اگر یہ ہم آہنگی اور اتحاد جاری رہا تو یہ انقلاب ان شاء اللہ امام زمانہ ارواحنا لہ الفدا کے ظہور تک باقی رہے گا۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے مزید کہا: میری تمام عزیزوں سے گزارش ہے کہ 22 بہمن کے عظیم الشان مارچ میں پرجوش شرکت کریں اور اپنی آواز کو دنیا تک پہنچائیں، اس سے دشمنوں کے حوصلے پست ہوتے ہیں اور ان کی رسوائی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔