۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
22 بهمن

حوزہ/ انقلاب اسلامی کے فتح کی 44ویں بہار ہے، انقلاب کا پودا لگا تمام تر فتنوں اور دھمکیوں سے باحفاظت عبور کرتے ہوئے ایک مضبوط درخت میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن حکومت اسلامی کے خوردہ دشمن اپنی دشمنی سے باز نہیں آتے اور آج بھی مزید فتنے پیدا کر کے انقلاب اسلامی ایران کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ہمدان کے اساتذہ کی انجمن نے ایک بیان میں ہمدان کے عوام کو 22 بہمن "یوم اللہ" کے عظیم الشان مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کے فتح کی 44ویں بہار ہے، انقلاب کا پودا لگا تمام تر فتنوں اور دھمکیوں سے باحفاظت عبور کرتے ہوئے ایک مضبوط درخت میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن حکومت اسلامی کے خوردہ دشمن اپنی دشمنی سے باز نہیں آتے اور آج بھی مزید فتنے پیدا کر کے انقلاب اسلامی ایران کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم

إِنَّ الَّذِینَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلَائِکَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِی کُنتُمْ تُوعَدُونَ۔
بیشک جن لوگوں نے یہ کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اسی پر جمے رہے ان پر ملائکہ یہ پیغام لے کر نازل ہوتے ہیں کہ ڈرو نہیں اور رنجیدہ بھی نہ ہو اور اس جنّت سے مسرور ہو جاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے (فصلت:30)
رہبر معظم نے فرمایا:
22 بہمن ہماری قوم کے لیے حقیقی عید ہے۔
خدا کے فضل اور امام عصر (ع) کی عنایتوں سے ہم انقلاب اسلامی کی معجزانہ فتح کی 44ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ہم سب پر ضروری ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کریں، 22 بہمن کو ہم ان شہیدوں کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں۔
گزشتہ 43 برسوں کے دوران عالمی استکبار نے امریکہ جیسے شیطان کی قیادت میں خاص کر ایران کے حالیہ فسادات اور ہمہ گیر جنگ میں ایران کے بصیرت افروز عوام نے ایک زوردار طمانچہ رسید کیا گیا ہے، دشمن نے وسیع منصوبہ بندی اور اپنے تمام حربوں سے چاہا کہ اس سال انقلاب کی سالگرہ کی تقریب روک دی جائے، لیکن ہمیشہ کی طرح ایک طاقتور اور عالمانہ قیادت اور بصیرت عوام نے دشمن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اور اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انقلاب اسلامی کے فتح کی 44ویں بہار ہے، انقلاب کا پودا لگا تمام تر فتنوں اور دھمکیوں سے باحفاظت عبور کرتے ہوئے ایک مضبوط درخت میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن حکومت اسلامی کے خوردہ دشمن اپنی دشمنی سے باز نہیں آتے اور آج بھی مزید فتنے پیدا کر کے انقلاب اسلامی ایران کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انقلاب اسلامی کی عظیم فتح کی سالگرہ کے موقع پر حوزہ علمیہ ہمدان کے اساتذہ کی انجمن نے ایران کے پرجوش اور بصیرت رکھنے والے عوام کو 22 بہمن "یوم اللہ" کے عظیم الشان مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت و مدد سے کامیابی حاصل ہوگی۔
خدا کے لطف و کرم سے ائمہ طاہرین علیہم السلام کی عنایات اور رہبر معظم کی حکمت عملی سے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی اور تمام فتنے بے اثر ہو جائیں گے، اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کی حاکمیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا، اور انشاء اللہ عنقریب خدائی عدل پر مبنی حکومت کا یہ پرچم اس کے اصل وارث امام خامنہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے دست مبارک میں دے دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .