۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ناظر محمد محمدی

حوزہ/ مولانا نے انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (ع) نے بتایا کہ طاغوت سے مقابلہ خدا پر کامل یقین اور آپسی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ناظر مہدی محمدی نے انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

انقلاب جمہوری اسلامی ایران کی کامیابی کی 44 ویں سالگرہ کی موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہم جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے ملت ایران ، مسئولین و صدر جمہوری اسلامی ایران جناب حجۃ الاسلام آقای سید ابراہیم ریئسی و بالاخص مقام معظم رھبری حضرت آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

یقیناً آج کا دن یعنی 11 فروری ایرانی قوم کے لئے باعث مسرت و شادمانی کا دن ہے اور انکی کامیابی کے اس دن میں تمام عالم اسلام خوش ہیں۔

یقیناً 44 سال قبل آج ہی کے دن حضرت آیت اللہ العظمی روح اللہ الموسوی خمینی ؒ کی مجاہدانہ زندگی اور مومنین ایران کی قربانیوں اور استقامت کے ذریعہ شہنشاہی نظام کو در ہم بر ہم کر دیا گیا اور اسے تاریخ کے کوڈا دان میں پھینک دیا۔

جمہوری اسلامی ایران کے بانی آیت اللہ العظمی روح اللہ خمینی ؒ نے اپنے بیانات اور پیغامات کے ذریعہ دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص ایرانی عوام کو بتایا کہ طاغوت سے مقابلہ خدا پر کامل یقین اور آپسی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس سلسلے میں بے پناہ قربانیاں بھی دی۔ اب چالیس سال سے بھی زیادہ عرصہ گذر رہا ہے اس دوران دنیا نے دیکھا کہ انقلاب اسلامی ایران نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا اور عالم اسلام کے لئے ایک اُمید کی کرن بن کر ابھرا۔

اس چالیس سالوں میں ملت ایران کو گونا گوں مشکلات کاسامنہ کرنا پڑا چاہے مغرب کی جانب سے اقتصادی پابندی ہو یا پھر ایران کے اندر فساد بڑھکانے کی کوشش۔ ہمیشہ مومنین ایران نے دشمن کی سبھی سازشوں کو اپنے اتحاد کے ذریعے اور مرجعیت پر اپنا بھروسہ دیکھا کر ناکام بنا دیا۔ اور ہمیں اس بات کی امید ہے کہ انقلاب اسلامی ایران اس سے بھی زیادہ ترقی کریں گے اور لوگوں کی ایک مکمل آواز بنکر ابھرے گا۔

ملت کرگل ہمیشہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی قیادت میں شروع سے ہی انقلاب اسلامی ایران کی حامی رہی ہے اور آوائل انقلاب سے ہی مومنین کے درمیان انقلاب کے اصل پیغام کو پہنچانے میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے اور جب جب بھی جمہوری اسلامی ایران پر کسی قسم کی آفت یا مشکل وقت پیش آیا تو جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے قدم آگے بڑھا کر ان کو اپنی مدد پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

لہٰذا ہم آج کے اس خوشی کے موقع پر ایک بار پھر پورے عالم اسلام بالخصوص ملت ایران کو پوری ہندوستانی قوم خاص طور پر مومنین کرگل اور جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور خدا وند متعال سے دعا گو ہیں کہ جس طرح ملت ایران انقلاب اسلامی سے درس لیتے ہوئے اپنے ملک اور انسانیت کی خدمت میں لگے ہیں ویسے ہی ہمیں بھی اپنے ملک کی تعمیر و ترقی نیز انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے قدم اٹھانے اور اسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

11 فروری 2023
مطابق 19 رجب المرجب 1444 ہجری
ناظر مہدی محمدی
صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .