۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / اجتماع خودجوش گروه های سرود استان قم به مناسبت ایام الله دهه فجر

حوزہ/ عشرہ فجر سورہ فجر سے لیا گیا ہے جو کہ حضرت محمد مصطفی (ص) کے دور جاہلیت کے خاتمے کی نوید اور حضرت امام حسین (ع) کا بنی امیہ کے شر سے اسلام کی نجات کی فجر اور قائم آل محمد (ع) کے قیام کے فجر سے تفسیر ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے صدر، سید جمال موسوی صدر مقیم قم ایران نے تمام عالم اسلام کو انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ‌
وَ الْفَجْرِ وَ لَيَالٍ عَشْرٍ (فجر:١-٢)
ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے پہلے دس دن مرجع عالیقدر قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید روح اللہ موسوی خمینی (رح) کی چودہ سالہ جلاوطنی سے از جملہ فرانس میں آخری چار مہینے (١١٩ دن) گزارنے کے بعد اپنے وطن ایران واپسی ١٢ بہمن ١٣٥٧ ہجری شمسی مطابق پہلی اپریل ١٩٧٩ سے ٢٢ بہمن ١٣٥٧ مطابق ١١ فروردی ١٩٧٩ تک کہ جس دن مقامی وقت شام ٦ بجے ریڈیو پر اعلان ہوا کہ انقلاب کامیاب ہوا جس کے بعد عبوری حکومت تشکیل پائی اور امام خمینی (رح) نے عوامی رائے حاصل کرنے کا اہتمام (ریفرینڈم) کرنے کی دعوت دی جو کہ ٤٨ دن بعد منعقد ہوا جس میں عوام نے ٩٨ فیصد رائے کے ساتھ اسلامی حکومت کے قیام کے حق میں ووٹ دئے، جس سے ایران میں ٢٥٠٠ سالہ شاہنشاہی سلسلے کا خاتمہ ہوا اور عوامی انقلابی، تحریک اسلامی انقلاب کامیاب ہوا، جو کہ اسلام کے ہر چاہنے والے کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے۔

ان دس میں ایران نے بادشاہت کو ہٹا کر اسلامی ایران کا تاج پہنایا اور یہ دس دن ایران میں عشرہ فجر کے نام سے جانے جاتے ہیں، فجر کے دس دن (عشرہ فجر) سورہ فجر سے الہام لیا گیا ہے جو کہ خاتم الانبیاء نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دور جاہلیت کے خاتمے کی نوید اور وصی رسول اللہ روح بقای اسلام شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کا بنی امیہ کے شر سے اسلام کی نجات کی فجر سے اور خاتم الاوصیاء مہدی آخرالزمان قائم آل محمد (ع) کے قیام کے فجر سے تفسیر ہوتا ہے سے الہام حاصل کیا گیا ہے۔

اس رو سے جو بھی سورہ فجر کا عاشق ہوگا کہ جسے سورہ امام حسین علیہ السلام بھی کہا جاتا ہے وہ عشرہ فجر کا بھی شیدائی ہوگا کیونکہ اس کے ذریعہ ہم اپنے زمانے میں مستضعفین کی کامیابی کا عملی نمونہ دیکھ رہے ہیں جو دیگر مستضعفین عالم کو یہ امید دلاتا ہے اگر ہم بھی صالح قیادت کا انتخاب کریں جو نہ جھکے نہ بِکے وہ بھی ایران سے بھی بڑھ کر اسلامی انقلاب کی تاریخ رقم کر سکتے ہیں، اس طرح ١١ فروردی (٢٢ بہمن) مستضعفین عالم کی کامیابی کا دن ہے اور جو بھی مستضعفین کا دفاع کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کی اس دن کی اہمیت کو سمجھے اور اس دن کو خود کے لئے عید قرار دے، ہمیں یقین ہے کہ ہماری قوم اس چیز کو اچھی طرح سے سمجھتی ہے جب کہ دنیا میں جتنے بھی با شعور لوگ موجود ہیں وہ سبھی اس دن کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، لہذا میں اپنے دوست احباب اور بالخصوص ملت لداخ اور مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کی اس دن کو اچھی طرح سے درک کریں اور اس دن کو مستضعفین کی کامیابی سمجھ کر حمایت کریں اور اظھار خوشی و ہمدردی کریں۔
شاعر کیا خوب فرماتا ہے:
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہماری ہے ہیں حسین (ع)
سید جمال موسوی صدر مجمع روحانیون کرگل و لیہ(مقیم قم ایران)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .