۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علی ربانی جموں

حوزہ/ عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا، اس تقریب کا آغاز اکبر علی کراری نے خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ ذاکری گروپ کے طلباء نے امام خمینی کے عظیم خدمات کو یاد کرتے ہوئے پرگی زبان میں انقلابی ترانہ پیش کیا۔ جس کو مہمان نے بہت پسند کیا اور بچوں کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی میں واقع ایران کلچر ہاؤس کے کلچر کاونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت پر جموں میں کئی تقاریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے رائکا جموں میں مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل کے زیر اہتمام طلباء کے ہوسٹل کا بھی معائنہ کیا۔ ہوسٹل میں تشریف آور ہوتے ہی وہاں زیر تعلیم طلباء نے نعرہ مہمانی سے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہوسٹل انتظامیہ کی طرف سے اہتمام ناشتے پر مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے جاری تعلیمی سرگرمیوں پر مختصر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران سوسائٹی کے سینئر ایڈوایزر ممبر انجیینر محمد علی اور وارڈن محمد ادریس نے بچوں کے وسعت علمی کے مقصد سے انہیں اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کی پیش کش کی جس پر ڈاکٹر ربانی نے مثبت جواب دیتے ہوئے اس طرح کے امکانات پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس کے بعد ذاکری ہال میں عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا۔ اس تقریب کا آغاز اکبر علی کراری نے خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ ذاکری گروپ کے طلباء نے امام خمینی کے عظیم خدمات کو یاد کرتے ہوئے پرگی زبان میں انقلابی ترانہ پیش کیا۔ جس کو مہمان نے بہت پسند کیا اور بچوں کو سراہا۔ اس موقع پر جامعہ امام خمینی کرگل کے مدیر حجت الاسلام شیخ محمد حسین لطفی نے عشرہ فجر اور یوم اللہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آخر پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد علی ربانی نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنے تعلیمی مقاصد پر پہونچنے کے لیے امام راحل اور شھید مطہری جیسے عظیم شخصیات کو اپنا رول۔ ماڈل بنانا چاہیے۔ انہوں نے بچوں کو ان کے ابتدائی تعلیم کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرحلہ ایک عمارت کی بنیاد کی طرح بہت اہمیت رکھتے ہیں جسے محکم طریقے سے اپنی شخصیت کا حصہ بنانا ہوگا۔ انہوں نے ہوسٹل کی انتظامی سہولیات کی تعریف کی اور مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کو ایسے اقدامات پر لائق تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر ہوسٹل کے استاد روحانی حجت الاسلام شیخ سجاد حسین شریفی، استاد جامعہ امام خمینی کرگل حجت الاسلام شیخ زمانی اور انجینئر حاجی فدا وزیر بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .