۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
کرگل میں عشرہ فجر اسلامی کی مناسبت سے چوتھا قرانی مسابقہ

حوزہ/ بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے عشرہ فجر کی مناسبت پر چوتھا مسابقہ حسن قرات و ترتیل قرآن کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے عشرہ فجر کی مناسبت پر مسابقہ حسن قرات و ترتیل قرآن آج مورخہ 2 فروری بروز بد ھوارکو کرگل بلاک برو منجی حلقہ کے اطراف و جوانب میں واقع دارلقرآنوں کے طلاب کے لئے بسیج روحانیون کے چیرمین آقای شیخ محمد حسین رجایی کی صدارت میں مصلی امام خمینی منجی گونڈ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں علاقے برو منجی ستکچے کے 5دارلقرآنوں کے 04طلاب وطالبات،اساتذہ کرام و کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ منجی گونڈ کے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد کے علاوہ دارالقرآن امام حسین منجی گونڈ کے طلباء نے شرکت کرکے قارین قرآن کی بڑی حوصلہ افزائی کی صدارتی خطبے کے دوران شیخ محمد حسین رجایی نے لوگوں کو دینی تعلیمات اور قرآنی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآنی تعلیمات پر تربیت کرنے کی تلقین کی ۔

انہوں نے درجہ اول، دوم،اور سوم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی کی خواہش کا اظہار بھی کیا اس موقع پر بہترین انتظامات بہم رکھنے پر موصوف نے منجی گونڈ کے مومنین،جوانان بلخصوص دارالقرآن کے کمیٹی ممبران کا سرانہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی ساتھ عشرہ فجر کے حوالے سے مومنین کو محلہ سطح پر پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کی مذکورہ قرآنی مسابقہ میں محمد قاسم فرزند غلام مھدی دارلقرآن سجادیہ برو اول ۔فرمان علی فرزند کلب علی دارلقرآن علامہ طباطبائی برو کلونی۔دوم اور محمد حسنین فرزند محمد عباس دارلقرآن امام حسین علیہ السلام منجی گونڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح طالبات میں سے حکیمہ تبسم دختر محمد علی دارالقرآن جعفر طیار منجی خاص نے اول پوزیشن، سکینہ بانو دختر منظور علی دارالقرآن امام حسین علیہ السلام منجی گونڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور زہرا بتول دختر ذاکر حسین دارالقرآن جعفر طیار منجی خاص نے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔

یاد رہے کہ مسابقہ کی نظامت کے فرائض مولانا ذاکر حسین ذاکری ممبر بسیج روحانیون انجام دے رہے تھے اور آقا شیخ خادم حسین امام جمعہ والجماعت داور کے فرایض انجام دے رہے تھے آخر میں بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا اس دوران ماسٹر سجاد صدر دارلقرآن امام حسین منجی گونڈ نے اہلیان منجی گونڈ کی نمایندگی کرتے ہوئے بسیج روحانیون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے انتھک محنت کی ستائش کی اور آیندہ بھی قرآنی تعلیمات کے سلسلے کو اور بہتر کارکردگی کے ساتھ جاری رکھنے کی گزارش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .