۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام انٹر اسکول قصیدہ و منقبت خوانی مقابلے کا انعقاد

حوزہ/ صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے کہا کہ غیر شرعی پروگراموں کو انعقاد کرنے سے پرہیز کریں اور دوسروں کے ناموس کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ایسے پروگراموں کا انعقاد کریں جسے شریعت محمدی اجازت دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت حضرت شہزادہ قاسم ابن امام حسن مجتبی علیہ السلام اور حضرت علی اکبر ابن امام حسین علیہ السلام کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ذیلی شاخ انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ کے زیر اہتمام ایک انٹر اسکول قصیدہ و منقبت خوانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل اور ضلع کرگل کے صدر مقام کے گردونواح سے مختلف پرائیویٹ اسکولوں کے پندرہ طالب علموں نے حصہ لیا، اسکے علاوہ ہر اسکول سے ایک استاد اور 9طالب علموں کو بھی مدعو کیا گیا جو اپنے اپنے اسکول کے مدح خواں کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے، ان اسکولی طلبہ نے اپنے منفرد آوازوں میں اہل البیت علیہم السلام کے شان میں قصیدے اور منقبت پیش کئے اور قصیدے و منقبت مقابلے اور جشن محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔

تصویری جھلکیاں: انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام انٹر اسکول قصیدہ و منقبت خوانی مقابلے کا انعقاد

اس موقع پر صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اسکے علاوہ علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علمائے کرام اور لوگوں کی کثیر تعداد نے اس جشن محفل میلاد با برکت میں شرکت کی، شعبہ ادب جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے صدر سید ہادی شاہ آغا اور ممبران سید رضا رضوی، آخوند اصغر علی بشارت، کرگل کے معروف قصیدہ و نوحہ خواں حاجی محمد حسین بابا اور شمیم احمد چنگراہ نے اس پروگرام میں جج کے فرائض انجام دیئے۔

اس قصیدہ اور منقبت مقابلے میں جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (لور ونگ) کرگل کے احمد رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سورو ویلی پبلک سکول کرگل کے شجاعت علی شاہی نے دوسری پوزیشن اور یونیٹی پبلک سکول منجی کے محمد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کئے، اس کے علاوہ اس مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طالب علموں کو بہترین انعامات سے نوازا گیا۔

جن طالب علموں نے اس قصیدہ و منقبت مقابلے میں حصہ لیا ان میں آخوند محمد حسین طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل، محمد حسین طالب علم منشی حبیب اللہ مشن سکول، محمد علی خان طالب علم JK Northern پبلک سکول، مجتبی سلام طالب علم پوائنیر پبلک سکول، احمد حسین طلاب علم کرگل پبلک سکول، ذیشان حیدر طالب علم سر اقبال پبلک سکول، محمد ساحل حسین طالب علم جعفریہ ماڈرن پبلک سکول گونگما کرگل، پرویز احمد طالب علم جودایہ پروجیکٹ کیئر، احمد رضا طالب علم جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (لور ونگ)، انور حسین طالب علم جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن چھوسکور، محمد زاکریہ طالب علم جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن ہائیر سیکنڈری سکول کرگل، اعجاز حسین طالب علم ثواب پبلک سکول برو، شجاعت علی طالب علم سورو ویلی پبلک سکول کرگل،شجاعت حسین طالب علم اسلامیہ پبلک سکول اپاتی، محمد حسین طالب علم یونیٹی پبلک سکول منجی کے نام شامل ہیں۔

حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے صدارتی تقریر میں مختلف اسکولی سے اس پروگرام میں حصہ لے رہے طالب علموں اور ہمراہ تشریف لائے اساتذہ اور طلاب علموں کا جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے طرف سے شکریہ ادا کیا اور انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ اور اثنا عشریہ نیٹورک جمعیت العلماء اثنا عشریہ کو اس پروگرام کو بہترین انداز میں انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور قصیدہ و منقبت خوانی کے اس مقابلے کے انعقاد کرنے کے مقاصد اور ہدف کے طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے آنے والی نسلوں کو اہل البیت علیہم السلام کے کلچر سے جوڑے رکھنے اور بچوں میں قصیدہ، منقبت اور دینی اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرانے اور شوق و ذوق پیدا کرنے کیلئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کو انعقاد کیا جائے گا، شیخ ناظر مہدی محمدی نے کلچر کے نام پر کچھ ڈپارٹمنٹ کے طرف سے انعقاد کئے جا رہے غیر شرعی پروگراموں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے پروگراموں سے بالخصوص نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دوری اختیار کرنے کی صلاح و مشورہ دیا اور جتنا ہو سکے اہل البیت علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم حاصل کرنے اور اپنے کامیاب مستقبل کے لئے راہ ہموار کرنے کی تلقین کی۔

 شیخ ناظر مہدی محمدی نے مزید ان ڈپارٹمنٹ کو انتباہ کیا کہ مستقبل میں ایسے غیر شرعی پروگراموں کو انعقاد کرنے سے پرہیز کریں اور دوسروں کے ناموس کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور تجویز دی کہ جتنا ممکن ہو سکے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرے جسے شریعت محمدی اجازت دے۔

ہادی علی کرار استاد جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کرگل نے اس پورے پروگرام میں نظامت کے فرائض انجام دیئے اور بہترین اور اپنے منفرد انداز میں قصیدہ و منقبت خوانی کے اس مقابلے کو اپنے اختتام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .