حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی عشرہ فجر کی مناسبت سے بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کی جانب سے مسابقہ حسن قرات و ترتیل قرآن علاقے سورو اور علمدار نالہ سے شروع ہو کر مؤرخہ 30 جنوری بروز ہفتہ کو ٹی ۔ایس۔جی۔بلاک کے علاقے ٹمبس ، کنور اورجی ایم پورکے دارالقرآنوں کے طلاب کے لئے رحیم تھنگ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں علاقے کے 8 دارالقرآن کے 32 طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔
تصویری جھلکیاں: کرگل میں عشر فجر کی مناسبت سے بسیج روحانیون آئ کے ایم ٹی کے زیر اہتمام مسابقہ قرآن کریم کے تیسرے مرحلہ کا انعقاد
اس کے علاوہ رحیم تھنگ محلہ کے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے قارئین قرآن کی بڑی حوصلہ افزائی کی اس دوران بسیج روحانیون کے ممبر اور امام جمعہ والجماعت آقا شیخ خادم صادقی نے لوگوں کو اسلامی تعلیمات اور قرآنی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآنی تعلیمات پر تربیت کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے درجہ اول، دوم، اور سوم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر بہترین انتظامات بہم رکھنے پر موصوف نے رحیم تھنگ کے مومنین، جوانان بلخصوص دارالقرآن کے کمیٹی ممبران کا سرانہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مذکورہ قرآنی مسابقہ میں شجاعت علی فرزند عابد حسین دارالقرآن بقیتہ اللہ اباگرونگ ٹمبس نے اول، محمد فرزند رضا دارالقرآن باب العلم گرونگ ٹمبس نے دوم اور عابدین فرزند محمد حسین دارالقرآن خاتم النبیین جی ایم پور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح طالبات میں سے شہر بانو دختر محمد علی دارالقرآن باب العلم گرونگ ٹمبس نے اول، روقیہ بانو دختر غلام بیگ دارالقرآن گرونگ ٹمبس نے دوسری اور نصرت فاطمہ دختر احمد علی دارالقرآن بقیتہ اللہ اباگرونگ ٹمبس نے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔
یاد رہے کہ مسابقہ میں مولانا ناصر پشکم نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے اور آقا شیخ خادم صادقی داور کے فرایض انجام دے رہے تھے آخر میں بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔