۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
گرگل؛ حسن قرآت و ترتیل قرآن مقابلہ

حوزہ/ بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے حسن قرات و ترتیل قرآن مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جسمیں علاقے کے 36 طلبہ و طالبات اور آساتیذ و کمیٹی ممبران نے شرکت کی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے حسن قرات و ترتیل قرآن مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ حو علاقے سورو و علمدار نالہ سے شروع ہو کر مؤرخہ 28جنوری بروز جمعہ کو علاقے شرگول کے دارالقرآن کے طلاب کے لئے تحصیل شرگول کے بلاک لوچم میں منعقد ہوا۔ جس میں علاقے کے 9دارلقرآن کے 36 طلبہ و طالبات،آساتیذ و کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ شرگول کے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے قارین قرآن کی بڑی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس دوران وائس چیرمین بسیج روحانیون شیخ محمد حسین رجای نے لوگوں کو اسلامی تعلیمات اور قرآنی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآنی تعلیمات پر تربیت کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے درجہ اول، دوم،اور سومحاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی کی خواہش کا اظہار بھی کیا اس موقع پر بہترین انتظامات بہم رکھنے پر موصوف نے لوچم کے مومنین،جوانان بلخصوص دارالقرآن کے کمیٹی ممبران کا سرانہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مذکورہ قرآنی مقابلہ میں علی اصغر فرزند محمد عبد اللہ دارلقرآن امام کاظم علیہ السلام پیزبرچے اول ۔محمد یاسین فرزند محمد دارلقرآن شھید باہنر تچہ دوم اور ممتاز علی فرزند محمد علی دارلقرآن امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کوستے نے حاصل کی۔ اسی طرح طالبات میں سے پروین فاطمہ دختر مرتضیٰ علی دارالقرآن امام جعفر صادق علیہ السلام لوچم نے اول پوزیشن،کلثوم بی دختر محمد یحییٰ دارالقرآن امام جعفر صادق علیہ السلام ٹینگدو نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور حکیمہ بانو دختر محمد حسن دارالقرآن شھید باہنر تچہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ مقابلہ میں مولانا ناصر پشکم نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے اور آقا شیخ خادم صادقی داور کے فرائض انجام دے رہے تھے آخر میں بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 05:50 - 2022/01/30
    0 0
    مدارس و حوزات اسلام کے مورچے ھیں ۔ علما و مدرسین اس مورچے کے مجاھدین ھیں۔ انا مدینة العلم و علی بابھا و انا دار الحکمہ و علی بابھا۔ العلم نور یقذف اللہ قلب من یشا۶۔