۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مدرسہ جامعہ الزہرا کی جانب سے طالبات کے دینی کلاسیز اور تقسیم انعامات

حوزہ/ مدرسہ جامعہ الزہرا میں دین شناسی کے عنوان سے شہر جونپور میں مدرسہ کی طالبات کے لیے کلاسیز کا انعقاد کیا گیا جس میں احکام، عقائد و درس قرآن پر خواہر فضہ اور مولانا قاضی سید حسین عباس زیدی نے مسلسل خدمت انجام دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سالہای گذشتہ کی طرح مدرسہ جامعہ الزہرا میں دین شناسی کے عنوان سے شہر جونپور میں مدرسہ کی طالبات کے لیے کلاسیز کا انعقاد کیا گیا جس میں احکام، عقائد و درس قرآن پر خواہر فضہ اور مولانا قاضی سید حسین عباس زیدی نے مسلسل خدمت انجام دی۔

آخر ماہ رمضان میں کہ عنوان سے تمام طالبات کو مدیر مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام مولانا سید صفدر حسین زیدی کے ہاتھوں سے انعامات سے نوازا گیا۔اس سے قبل مولانا صفدر حسین زیدی نے تشویق علم کے عنوان پر طالبات میں تقریر کی جس میں علم کے فوائد اور جہالت کے نقصان پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ اس پروگرام میں مدرسہ جامعہ الزہرا کے ممبران بھی تشریف لاے تھے جنکا آخر میں مولانا حسین عباس نے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .