حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام جلسہ یوم جمہوریہ و یاد امام علی نقی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جسکا آغاز دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور قومی ترانہ سے ہوا۔ درمیان جلسہ خواہر انیس فاطمہ خواہر رضیہ بیگم خواہر شبو اطہر صاحبہ و جناب محمد شاہد صاحب نے قومی و مذہبی نظم و ترانہ پیش کیا۔
مدیر حوزہ مولانا سید یاسین حسین عابدی نے اہمیت 26 جنوری و آئین ہند پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام حاضرین سے اس پر عمل اور اسکی پابندی کرنے کی تاکید کی نیز مولانا محمد میاں زیدی نے شہادت امام علی نقی علیہ السّلام کے متعلق فضائل و مصائب کے ذریعہ جلسے کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔آخر میں مولانا سید حسین حیدر (قدر) نقوی نے دعائیہ کلمات کے ذریعہ تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔