۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علی پور میں عالمہ یاسمین فاطمہ کا خطاب

حوزہ/ عالمہ یاسمین صاحبہ نے کہا کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ اصولوں کے پابند تھے اور اصولوں پر زندگی گزارنے والوں کو عزتوں سے نوازا کرتے تھے، انہوں نے عورتوں کا مقام اور پردے کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علی پور میں مدرسۂ زہرا میں البلاغ فونڈیشن و انجمنِ جعفریہ کے زیرِ اہتمام پرنسپل مولانا ڈاکٹر محمد رفیع اور مولانا محفوظ رضا امام جمعہ کے زیرِ نگرانی امام خمینی کی 33 تیتیسوی برسی کے موقع پر مومنات کا ایک سیمینار یادِ خمینی کے زیرعنوان منعقد کیا گیا۔

محترمہ سمینہ خاتون نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی اور محترمہ علی زہ ,محترمہ کلثوم,محترمہ سکینہ بانو ،محترمہ فضیلت زہرا,محترمہ ولایت خواہر,محترمہ تواشیہ مہدی، محترمہ ضمیر سکینہ، محترمہ مریم خواہر، محترمہ فخرِ, محترمہ آفریں، محترمہ سمینہ خانم,محترمہ مدحت نے ترانہ سنایا اور محترمہ عزیزہ زینب مرزا نے خصوصی ترانہ “سلام فرمندہ ” پیش کیا۔

حاجیہ سیدہ احمدی بیگم صاحبہ نے مدح کے اشعار پیش کئے ،الزہرا کالج کی محترمہ مبلغہ فاطمہ، محترمہ ضمیر مہدی اور عالمہ محترمہ یاسمین فاطمہ نے امام خمینی کے اوصافِ حمیدہ پر روشنی ڈالی، عالمہ یاسمین صاحبہ نے، کہا کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ اصولوں کے پابند تھے اور اصولوں پر زندگی گزارنے والوں کو عزتوں سے نوازا کرتے تھے، انہوں نے عورتوں کا مقام اور پردے کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کیا ۔

عالمہ حنا یوشع ،عالمہ کمیل بانو، عالمہ رفعت بتول، محترمہ مفروضہ بانو ،ذاکرہ محترمہ رخسار فاطمہ، ذاکرہ محترمہ ندرت فاطمہ اور کئی اداروں کی صدور و سکریٹری مومنات نے اس سیمینار میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ محترمہ مہکش فاطمہ نے خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئے۔ محترمہ نیلوفر موسوی نے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .