۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سیرت زہرا اسلامک کیمپ

حوزہ/مچھلی پٹنم میں مدرسہ عالیہ سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے جانب سے مومنات کے لئے سیرت زہرا سلام اللہ علیھا کے عنوان پر اسلامک کیمپ منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ٨، ٩ فروری .٢.٢ ء کو مچھلی پٹنم میں مدرسہ عالیہ سیدہ زینب (س) کے جانب سے مومنات کے لئے سیرت زہرا سلام اللہ علیھا کے عنوان پر اسلامک کیمپ منعقد کیا گیا جسمیں آندھرا پردیس اور تلنگانہ سے عالمات اور ذاکرات جنمیں محترمہ و عالمہ سیدہ طاہرہ رضوی،  محترمہ و عالمہ مہجبین عابدی،  محترمہ و عالمہ سیدہ ممتاز مھدی، محترمہ و عالمہ شاھدہ رضوی اور محترمہ و عالمہ خدیجہ فاطمہ تشریف لائیں۔

موصولہ خبر کے مطابق تمام مومنات نے اس پروگرام اور مدعویین کا استقبال کیا اور ہر عالمہ اور ذاکرہ نے الگ الگ انداز میں مختلف زاویوں سے تعلیمات اور سیرت حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کو مومنات کے درمیان بیان کیا اور بتایا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت ہی کے ذریعے خواتین کو دنیا و آخرت کی عزت مل سکتی ہے اور حضرت زھرا سلام اللہ علیھا ہر ایک کے لئے نمونہ عمل ہیں جنکے طرز زندگی کو دیکھ کر ہم اپنی زندگی کامیاب بنا سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .