۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بنگال

حوزہ/شھید قاسم سلیمانی کے نام سے ۲۴ پرگنہ کے علاقے گاؤں گھونربن و گھونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شھید قاسم سلیمانی کے نام سے ۲۴ پرگنہ کے علاقے گاؤں گھونربن و گھونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس میڈیکل کیمپ کو انجمن ۷۲ ویلفئر سوسائٹی کی طرف سے انجام دیا گیا ہے اور الامان ٹرسٹ نے اس کار خیر میں انکا سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس کیمپ کو نہ صرف شیعہ، سنی، ہندو بلکہ تمام مذاہب کے لوگ بالخصوص غریب افراد کیلئے رکھا گیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اپنا چیک اپ کرایا، سب ہی آنے والے افراد خو فری میں انکے امراض کا علاج کیا گیا اور مفت میں دواء بھی دئ گئ۔

اطلاعات کے مطابق انجمن ۷۲ ویلفئر سوسائٹی اور الامان ٹرسٹ علاقے میں دینی خدمات کے ساتھ سماجی خدمت بھی انجام دے رہا ہے جیسے غریبوں کی شادی اور  مجبور افراد کے گھروں کی تعمیر و میڈیکل خرچ میں حتی الامکان مدد کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .