حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شاہ دیویت ضلع اعظم گڑه (اتر پردیش) ہندوستان میں آنکهوں کی مفت جانچ کی گئی۔حجت الاسلام مولانا سید عترت حسین اعظمی قمی واعظ استاد جامعہ ناظمیہ لکهنو کی اطلاع کے مطابق، جعفریہ سوسائٹی کے فعال کارکن جناب عدیل زیدی کی نگرانی میں کیمپ لگوا کر مختلف فرق ومذاہب کے افراد کی آنکهوں کی مفت جانچ کروائ گئی۔
ضرورت مندوں میں چشمہ اور دوائیاں بهی تقسیم کی گئیں، مختلف مذاہب اور فرقوں کے سو سے زیادہ افراد کی کمپیوڈرائز مشین کے ذریعہ اک روزہ کیمپ لگا کر جانچ ہوئی، اس موقع پر آنے والے مریضوں کے قیام کا معقول انتظام امام بارگاہ علمدار حسینی علیہ السلام میں ہوا۔