۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
News ID: 398294
21 اپریل 2024 - 09:36
کینسر

حوزہ/ ایران کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کینسر کا علاج مفت کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر صحت بہرام عین اللہی نے صوبہ سمنان کے کوثر ہسپتال میں کینسر کے کلینک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا: ایران میں جلد ہی ایک قومی اسکریننگ مہم چلائی جائے گی اور اس مرض کے مشتبہ افراد کا مفت علاج کیا جائے گا۔

ایران ہیلتھ انشورنس آرگنائزیشن میں مریضوں کی مدد کے لیے خصوصی بیماری فنڈ فعال کر دیا گیا ہے، پچھلے ایک سال کے دوران 107 قسم کے مریضوں کو اس اسکیم کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

یہ تنظیم بیمہ کی ادائیگیوں کے علاوہ دیگر اخراجات کو پورا کرنے کا ذمہ لے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .