۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ صحت الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن نے ASG آئی ہسپتال سرینگر اور محکمہ صحت کرگل کے اشتراک سے 3 روزہ آنکھوں کی مفت چیک اپ اور مفت سرجری کیمپ کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ صحت الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن نے ASG آئی ہسپتال سرینگر اور محکمہ صحت کرگل کے اشتراک سے 3 روزہ آنکھوں کی مفت چیک اپ اور مفت سرجری کیمپ کا انعقاد کیا۔

اس کیمپ کا افتتاح چیف میڈیکل آفیسر کرگل ڈاکٹر منور حسین وزیر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان نے صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کے موجودگی میں کیا۔کیمپ کے پہلے روز الرضا آفس انقلاب منزل میں صبح 8 بجے سے رات گئے تک 370 کے قریب مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور کیمپ کے دوسرے دن شام تک 30 موتیا کے آپریشن کیے گئے اور مریضوں میں تمام لینز مفت فراہم گئے اور آنے والے دنوں میں 50 سے زائد مریضوں کی مفت علاج کیلئے نام درج کر لئے گئے۔

تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کرگل کے غریب مریضوں کے لئے الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے اس نیک اور فلاحی خدمت کی تعریف کی ہے, معروف ماہر امراض چشم اور ایمز کے سابق طالب علم
ڈاکٹر منظور المہدی اور ڈاکٹر مجاہد علی، دونوں معروف minimally invasive/scarless oppthalmologists اور ASG ہسپتال سرینگر سے ان کی ٹیم نے اس کیمپ میں اپنے خدمات انجام دیئے۔ ڈاکٹر آسیہ نور ماہر امراض چشم اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کرگل کے ٹیم نے اس کیمپ کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون پیش کئے۔

الرضا کے رضاکاروں نے اس کیمپ کو احسن طریقے سے چلانے کے لئے بہت محنت کی۔ صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ اور الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر اور ڈاکٹروں نے رضاکاروں کے مثالی خدمات, محنت اور لگن کو سراہا۔

واضح رہے کہ آنے والے اتوار 25 ستمبر 2022 کو الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن, میڈی کیئر ہسپتال سرینگر اور محکمہ صحت کرگل کے اشتراک سے 300 بستروں والے نئے ہسپتال کرباتھنگ میں ایک اور میگا ملٹی سپر اسپیشلٹی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں وادی سے تمام سپر اسپیشلسٹ ہوں گے جن میں گیسٹرو اینٹرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ، نیفرولوجسٹ، یورولوجسٹ، سائیکاٹرسٹ، سرجیکل گیسٹرو ینٹرولوجسٹ، پلمونولوجسٹ، اینڈو کرائنولوجسٹ اور آنکولوجسٹ شامل ہیں۔ یہ ٹیم اتوار کو کیمپ میں فائبرو سکین، ای ای جی، ایکو، یو ایس جی اور اینڈو سکوپیز وغیرہ جیسے خدمات سے ضلع کے غریب و پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی خدمت کریں گے-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .