۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
کرگل

حوزہ/ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے پرنسپل نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کی دعوت پر ایران کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور بیت رہبری میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے آیت الله محسن قمی سے خصوصی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر نگرانی چلائے جا رہے ضلع کرگل کا سب سے قدیم دینی مدرسہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے پرنسپل حجۃ الاسلام شیخ محمد کاظم علم الہدی نے حکمت انسٹیٹیوٹ جامعتہ المصطفی العالمیہ کی دعوت پر ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے 25 سے زائد حوزات علمیہ کے پرنسپل کے ہمراہ جمہوری اسلامی ایران کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ان حوزات علمیہ کے پرنسپل کا ایران کی معزز شخصیات سے ملاقات تھا۔

اس دورے کا آغاز تہران میں بیت رہبری میں رہبرِ معظم حضرت آیت الله العظمی سید علی حسینی خامنہ ای (حفظہ الله) کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین آیت الله آقای محسن قمی سے ملاقات سے ہوا۔ رہبر معظم کے طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے آقای محسن قمی نے ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے حوزات علمیہ کے پرنسپل و رئیس سے خطاب فرمایا، اپنے خطاب میں آیت الله محسن قمی نے ہندوستان میں حوزات علمیہ کو تقویت دینے اور کالج اور یونیورسٹیوں میں حوزہ علمیہ کے اعلیٰ سطحی تعلیم کے کلاس کے آغاز پر خصوصی گفتگو کی، اسکے بعد تہران میں ایران کے وزیر خارجہ کے نمائندے سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ہندوستان کے دیگر مذاہب کے ساتھ اتحاد, یکجہتی اور بھائی چارگی کے فروغ پر زور دیا۔

قم المقدسہ میں آیت الله علی رضا اعرافی سے خصوصی ملاقات کا شرف حاصل ہوا، اس ملاقات میں آیت اللہ اعرافی نے ہندوستان کے دیگر مذاہب کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر زور دیا اسکے علاوہ قم میں دیگر معزز شخصیات کے ساتھ ملاقات اور مختلف میدانوں میں کام کر رہے اداروں کا دورہ بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .