۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کرگل محفل قرآنی

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ امور مکاتب اثنا عشریہ کے زیر اہتمام گزشتہ مہینے بلاک سطح کے قرآنی مقابلہ کے انعقاد کے بعد ان مسابقات میں کامیاب ہونے والے طلاب اور طالبات کا فائنل مقابلہ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ امور مکاتب اثنا عشریہ کے زیر اہتمام گزشتہ مہینے بلاک سطح کے قرآنی مقابلہ کے انعقاد کے بعد ان مسابقات میں کامیاب ہونے والے طلاب اور طالبات کا فائنل مقابلہ آج بروز اتوار حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں طلاب کیلئے اور حوزہ علمیہ جامعة البتول (سلام اللہ علیہا) میں طالبات کیلئے منعقد کیا گیا۔

تصاویر دیکھیں:

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام قرآنی مقابلہ کا انعقاد

بلاک سطح کی مسابقات میں ضلع بھر سے شعبہ مکاتب اثنا عشریہ کے زیر انتظام چلائے جا رہے 50 سے زائد مکاتب کے طلاب اور طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 37 مکاتب کے 45 طالبات اور 41 طلاب فائنل اور ضلع سطح مقابلہ قرآنی کیلئے کامیاب قرار دئے گئے۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفید نے مقابلہ قرآنی کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے سابق نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی, جنرل سکریٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی, مسئولین شعبہ امور مکاتب اثنا عشریہ, اساتید و منتظمین مکاتب اثنا عشریہ,طلاب و طالبات مکاتب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس قرآنی مقابلے کے فائنل میں مرکزی امام جمعہ کرگل و جنرل سیکریٹری جمعیت اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی, مسؤل امور مکاتب اثنا عشریہ حجۃ الاسلام شیخ محمد طاہا اور مولانا مرتضی شاکری نے جج کے فرائض انجام دیئے، جب کہ طالبات کے فائنل مقابلہ قرآنی میں حوزہ علمیہ جامعة البتولؑ کے اساتید نے بطور جج فرائض انجام دیئے۔

قرآنی مقابلہ کے فائنل میں اول پوزیشن کیلئے ایک سال کی 100 فیصد اسکول فیس, دوسری پوزیشن کیلئے ایک سال کی 75 فیصد اسکول فیس, تیسری پوزیشن کیلئے ایک سال کی 50 فیصد اسکول فیس، نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی کے مبارک ہاتھوں سے کامیاب طلاب اور طالبات میں تقسیم کی گیا گیا اور فائنل مقابلہ میں حصہ لینے والے دیگر طلاب اور طالبات کیلئے ایک سال کے اسکول کا 25 فیصد فیس دینے کا بھی اعلان کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد ارمان امام جمعہ لرسی مسجد پشکم و شعبہ امور مکاتب اثنا عشریہ کے ذمہ دار نے مقابلہ قرآنی کے فائنل میں اپنے مخصوص انداز نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ اور اثنا عشریہ نیٹورک کے جوانوں نے اس مقابلہ کو کامیاب بنانے اپنی کلیدی کردار ادا کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .