۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
دار القرآن کرگل

حوزہ/ بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے وادی نوبرا میں چل رہے بارہ دارالقرآنوں کےسالانہ امتحانات انتہائی شفاف انداز میں لیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے وادی نوبرا میں چل رہے بارہ دارالقرآنوں کےسالانہ امتحانات انتہائی شفاف انداز میں لیے گئے- اس دوران بچوں نے شوق و ذوق کے ساتھ امتحانات میں حصہ لیا۔

تصاویر دیکھیں:

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر انتظام متعدد دار القرآن میں امتحانات کا سلسلہ جاری


وایس چیرمین بسیج روحانیون کی قیادت میں مورخہ 15دسمبر کو ایک ٹیم روانہ ہوئی تھی جو تین دن تک وادی نوبرا میں مقیم رہ کر وہاں کے مختلف دیہات میں چل رہے دارالقرآنوں کے امتحانات لیے مذکورہ ٹیم نے دارالقرآنوں کے تعلیمی پیش رفت اور طلاب و اساتذہ کی محنت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ روحانیون ضلع کرگل کے علاوہ ضلع لیہ میں بھی دارالقرآن کے ذریعے بلا تفریق مسلک قوم کی نئی نسل کو علوم قرآن ۔معارف اسلامی اور دینی تربیت دینے میں مصروف عمل ہے، اسی سلسلے میں 5دسمبر سے امتحانات الگ الگ ٹیموں کی نظارت میں لے رہے ہیں اب تک 50سے زاید دارالقرآنوں کے امتحانات لیے جا چکے ہیں ابھی شکر چکتن ۔ شرگول بلاگ اور علاقے دراس باقی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .