۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
گرگل

حوزہ/ جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (JAME) کرگل، لداخ نے (JAME) کے ہائر ونگ اور لور ونگ کیمپس میں اپنی سلور جوبلی تقریب (25 ویں سالگرہ) منائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (JAME) کرگل، لداخ نے (JAME) کے ہائر ونگ اور لور ونگ کیمپس میں اپنی سلور جوبلی تقریب (25 ویں سالگرہ) منائی۔

چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل فیروز احمد خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، ڈپٹی کمشنر و سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل سنتوش سکھادیو, چیف ایجوکیشن آفیسر مہمان خصوصی تھے اور جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن یو ٹی لداخ امتیاز کاچو اس موقع پر مہمان ذی وقار تھے۔

تصاویر دیکھیں:

جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کرگل کی تاسیس کے 25 سال مکمل، عالیشان تقریب کا انعقاد

ان کے علاوہ چیف کنٹرولر فائناس LAHDC کرگل افتخار حسین کے علاوہ جو کہ JAME کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ (JUIAK) کرگل حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفید، جنرل سکریٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی, پرنسپل JAME انیل کمار، منیجمنٹ کمیٹی JAME سکول، سابق طلباء، مختلف پرائیویٹ سکولوں کے نمائندے، طلباء اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سی ای سی کرگل نے سکول کو تعلیمی شعبے میں 25 سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور اسکول کے ساتھ اپنی ذاتی وابستگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سکول کے لور وینگ کی تعمیر کی نگرانی کا موقع ملا۔

فیروز احمد خان نے 1995 میں اس وقت جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سے وابستہ علمائے کرام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان علماء نے ایک ایسا پرائیویٹ سکول قائم کیا جہاں معاشرے کے تمام طبقات کے طلباء کو دوسرے پرائیویٹ اسکولوں کے نسبت کم فیس پر اعلٰی معیاری جدید تعلیم حاصل ہوتی ہے۔

سی ای سی کرگل نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مستقبل اور تعلیم پر اس طرح توجہ مرکوز کریں کہ وہ عالمی سطح پر اپنے متعلقہ شعبوں میں خدمات انجام دینے کے قابل ہو سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرگل سنتوش سکھدیو نے کہا کہ کرگل میں بنیادی تعلیم تسلی بخش ہے۔ تاہم، اعلیٰ تعلیم کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لیکچررز کی آؤٹ سورسنگ سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل قریب میں مخصوص مضامین کے اساتذہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے درمیان تعلیم کے کلچر کو عام کریں تاکہ عالمی نقطہ نظر سے واقفیت اور زیادہ سے زیادہ علم حاصل کیا جا سکے۔

جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن لداخ کاچو امتیاز نے اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ اسکول کے ابتدائی سالوں میں ایک رضاکار استاد کے طور پر منسلک رہے۔

کاچو امتیاز نے جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کو کامیابی سے 25 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ یہ فخر کا لمحہ ہے کہ اسکول کے تمام سابق طلباء معاشرے میں بہتر عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نائب صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفید، جنرل سکریٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی اور جنرل سیکریٹری جعفریہ اکیڈمی افتخار حسین اور پرنسپل جعفریہ اکیڈمی انیل کمار نے بھی حاضرین کے درمیان اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل طلباء کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ معززین کی جانب سے اسکول ٹاپرز کو بھی مبارکباد دی گئی۔ بعد ازآں اسکول انتظامیہ کی جانب سے معززین کو بھی مومینٹوس پیش کی گئی۔

انچارج ہائر ونگ اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر مرتضیٰ خلیلی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور وائس پرنسپل منظور حسین نے پروگرام میں شریک مہمانوں, والدین اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .