۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جشن صادقین کرگل

حوزہ/ جشن صادقین بمناسبت ولادت با سعادت رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفٰے (ص) و رئیس مکتب تشیع حضرت امام جعفر صادق (ع) کے پرُ برکت اور پُر مسرت دن کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک پُر رونق اور عظیم الشان جشن محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن صادقین بمناسبت ولادت با سعادت مرسل اعظم، سید المرسلین، خاتم النبیین، رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفٰے صلی الله علیہ و آلہ وسلم و رئیس مکتب تشیع حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے پرُ برکت اور پُر مسرت دن کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک پُر رونق اور عظیم الشان جشن محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا, اس موقع پرضلع کرگل کے مختلف علاقوں اور ضلع صدر مقام کے علاقوں سے علمائے کرام اور مومنین نے ہزاروں کی تعداد میں جشن میلاد میں شرکت کرکے امام زمانہ (عج) کے خدمت میں عرض تہنیت و تبریک پیش کیا۔

جشن صادقین کی اس محفل کا آغاز حجۃ الاسلام شیخ طاہ شاعری نے تلاوت کلام پاک سے کیا- اس موقع پر مقررین نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ محمد و آل محمد علیہم السلام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں اور محمد و آل محمد علیہم السلام کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں۔

تصاویر/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن صادقین کا انعقاد

مقررین نے مزید کہا کہ رسول اکرم نے اس دین کو ہم تک پہنچانے میں بڑی اذیتیں برداشت کی ہیں اور آپ کے اہل بیتؑ کی عظیم قربانیوں کے بدولت آج دین اِسلام زندہ ہے لہذا ہمیں رسول مکرم اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور آپ کے اہل بیت علیہم السلام کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہ دیں اور دین مبین اسلام اور مکتب تشیع کی دفاع میں مالی اور جانی قربانیوں کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں۔

مقررین نے مزید جہان تشیع کیلئے باعث فخر قرار دیا کہ خاتم النبیین حضرت محمّد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے لیکر امام زمانہ (عج) تک جو دین ہم پہنچا جو حقیقی دین اسلام ہے اور ہمارا عقیدہ اس دین پر محکم اور مضبوط ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے اپنے صدارتی خطاب کے آغاز میں کہا کہ آج نبی صادق ؑاور امام صادقؑ کی ولادت کا دن ہے اور دین مبین اسلام کا آغاز صداقت سے ہوا ہے اور مکتب تشیع بھی صداقت اور رشد و ہدایت سے پروان چڑھا اور اگر اسلام واقعی کو ہمیں سمجھنا ہے تو ان انسان کے ساتھ کھڑے رہیں جن میں صداقت ہو, ان علماء کے ساتھ کھڑے رہیں جن میں صداقت ہو, ان فقہاء کے ساتھ کھڑے رہیں جن میں صادقت ہو, ان امام کے ساتھ کھڑے رہیں جن میں صداقت ہو اور ان انبیاءؑ کے ساتھ کھڑے رہیں کہ جنہیں الله تعالیٰ نے صادق اور حجت قرار دے کر اس زمین پر ہمارے ہدایت کیلئے بھیجا۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے مزید رسول اکرم حضرت محمّد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور رئیس مکتب تشیع حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے چند احادیث اور اقوال کے ذریعے کے دلوں کو منور کیا اور تلقین کرتے ہوئے زور دیا کہ ان کے دکھائے ہوئے راستے پر عمل کرنے کی کوشش کرے اور محمد و آل محمد علیہم السلام اور اہل البیت کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے عصمت و طہارت کے ساتھ مراجع عظام کا موازنہ کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کا مقام اور مرتبہ الله تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ہے اور مراجع عظام ان کے علمی قابلیت کے بنا پر مرجع بنتا ہے, ائمہ معصومین کی اطاعت ہوتی ہے اور مراجع عظام کی تقلید لہذا اس قسم کی باتیں صرف ہمارے عقائد کو کمزور کرنے کی سازش کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے خطاب کے آخر میں علمائے کرام اور لوگوں کا جشن صادقین میں شرکت پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے طرف سے شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ جشن صادقین کی تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔

جن مقررین اور قصیدہ و منقبت خوانوں نے جشن صادقین کے اس محفل سے خطاب اور نظرانہ عقیدت پیش کئے ان میں حجۃ الاسلام شیخ مرتضی انصاری لنکرچے, سید باقر حسینی پرکاچک طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ, حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم زاہدی, حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد یوسف, حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی, افتخار حسین طالب علم جوادیہ پروجیکٹ کیئر, عرفان علی طالب علم جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن اور ریاض سلیمانی طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

حجۃ الاسلام شیخ حسن منتظری ممبر علماء کونسل نے جشن صادقین کے اس محفل میں اپنے مخصوص انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .