اتوار 21 ستمبر 2025 - 21:30
بولپور؛ کربلا نگر میں جشنِ صادقینؑ کا انعقاد

حوزہ/ بولپور میں حضرت علی اصغرؑ خانقاہ قادریہ میں تقریب میں تقریباً ۲۰۰ مرد و خواتین نے شرکت کی، جس میں نونہال بچوں نے نعت و منقبت پیش کی اور مقررین نے قرآن و اہل بیتؑ کی تعلیمات اور امام جعفر صادقؑ کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا نگر کی امام بارگاہ حضرت علی اصغرؑ خانقاہ قادریہ میں جشنِ صادقینؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں تقریباً ۲۰۰ مرد و خواتین نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت حضرت پیرِ طریقت مولانا رشادت علی القادری نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں مولانا شبیر مولائی اور حجۃ الاسلام ڈاکٹر رضوان السلام خان شامل تھے۔ دیگر مقررین میں مولوی مجیب الرحمان، مولانا نصیرالدین رضوی اور پروفیسر اعجاز حسین (شانتی نکیتن یونیورسٹی) نے خطاب کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، اور نونہال بچوں و بچیوں نے رسول اکرم ﷺ اور امام جعفر صادقؑ کی شان میں نعت و منقبت پیش کی۔ ایران سے زیارت کے بعد حضرت پیرِ طریقت کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

مقررین نے اپنی تقاریر میں قرآن و اہل بیتؑ کی تعلیمات، حضرت ابو طالبؑ کے کردار، رسول اکرم ﷺ کی بعثت کا مقصد اور امام جعفر صادقؑ کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha